وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا راجن پور کا دورہ ، ترقیاتی پیکج کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ضلع راجن پور دورہ کا دورہ کیا ہے ۔
عثمان بزدار نے ضلعے کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا اور ایک ارب سے زائد کے کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ قبائلی عمائدین، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات میں جام پور کو ضلع بنانے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ضلع راجن پور میں مصروف دن گزارا۔ کینال ریسٹ ہاؤس میں اراکین اسمبلی، پارٹی عہدیداران و معززین علاقہ سے ملاقات کی اور شہر کی ترقی کیلئے 15 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا-
وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ اور لنگر خانے کا دورہ کیا اور وہاں مقیم بزرگ کے ساتھ ایک ہی پلیٹ میں کھانا بھی کھایا۔ عثمان بزدار راجن پور کے دور افتادہ مقام ماڑی بھی گئے اور ماڑی کو سیاحتی مقام قرار دینے کا اعلان کیا-
وزیراعلیٰ نے راجن پور میں ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ دریشک کی رہائشگاہ، کوٹ بہادر میں صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک کی فیکٹری اور جام پور میں ایم این اے سردار محمد جعفر خان لغاری کی رہائشگاہ پر بھی معززین علاقہ سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتظامی ضرورت کے مطابق صوبے میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائیں گے، جام پور کو ضلع بنانے کا مطالبہ جائز ہے، ترجیحی بنیادوں پر جائزہ لیں گے- وزیراعلیٰ نے کوٹ مٹھن میں حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی-














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔