موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد ملہی اور شفقت کی پیشی

موٹر وے خاتون زیادتی کیس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں...
شائع 06 فروری 2021 10:47pm

موٹر وے خاتون زیادتی کیس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس کی جانب سے چالان پراسیکیوشن میں جمع کروا دیا گیا-انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم عابد ملہی اور شفقت علی کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ چالان پراسیکیوشن میں جمع کروا دیا ہے، چالان کی سکروٹنی کے بعد عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

عدالت نے تفتیشی آفیسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ملزمان پر موٹر وے پر خاتون سے زیادتی اور ڈکیتی کا الزام ہے، ملزمان پولیس تفتیش میں اپنے جرم کا اقرار کر چکے ہیں، چالان جمع ہونے کے بعد کیس کا ٹراٸل جیل میں کیا جاٸے گا۔