سینیٹ الیکشن ، اوپن بیلٹ ، سرکولیشن سمری سے آرڈیننس

اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے...
شائع 06 فروری 2021 08:54pm

اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعےآرڈیننس مسودہ کی منظوری دے دی ۔

حکومت ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے آرڈیننس کا آپشن استعمال کرنے جا رہی ہے تاہم آرڈیننس کا اجرا سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ک گیا ہے ،۔سینیٹ انتخابات کا شیڈیول 11 فروری کو جاری ہوگا۔

حکومت نے سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے کی ٹھان لی۔ انتخاب کی منظوری کیلئے ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے منظوری پر غورکیا جارہا ہے ۔

وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعےآرڈیننس کی منظوری بھی کروا لی ۔

تاہم آرڈیننس کا اجرا سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹ انتخابات کے شیڈول کے اجراء سے پہلے آرڈیننس جاری ہونے کا امکان ہے ، اٹارنی جرنل خالد جاوید کا تیارکردہ آرڈیننس کا مسودہ وزیراعظم کوارسال کیا گیا تھا۔