مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کی اہم ملاقات
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے مریم نواز نے ملاقات کی ہے اور ملاقات میں طے پایا ہے کہ آئینی ترمیم کے بغیرطریقہ کارتبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
متفقہ فیصلہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان بولے شوآف ہینڈ کے معاملے پرعدالت بھی جانا پڑا توجائیںگے مریم نواز بولیں تحریک عدم اعتماد کا آپشن مسترد نہیں کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے گھرآمد ہوئی ۔ ڈیڑھ گھںٹہ رہنے والی ملاقات میں لانگ مارچ کے طریقہ کار،دورانیہ اورسینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پربھی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں سینیٹ الیکشن شوآف ہینڈ کے اقدام کی شدید مخالفت کا فیصلہ کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ شوآف ہینڈ کے معاملے پرعدالت بھی جانا پڑا توجائیںگے۔
مریم نواز نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کا آپشن مسترد نہیں کیا گیا سینیٹ الیکشن میں سب پتہ چل جائے گا کہ کون کس کے ساتھ کھڑا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔