'جہاں جہاں تجاوزات ہیں وہ ختم کریں گے'

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں پنجاب میں تجاوزات کےخلاف...
شائع 06 فروری 2021 08:13pm

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں پنجاب میں تجاوزات کےخلاف کارروائی پرتعریف ہوتی ہے۔سندھ میں کاروائی ہو تو الزام تراشی کی جاتی ہے۔میڈیا سے ملیر میں کارروائی کا علم ہوا۔ کارروائی حلیم عادل شیخ کے خلاف نہیں ان کو کارروائی کی تعریف کرنی چاہیئے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کراچی میں کڈنی ہل پارک کا دورہ کیا اورعوام کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو میں مرتضی وہاب کا کہنا تھا جہاں جہاں تجاوزات ہیں وہ ختم کریں گے۔ میڈیا سے معلوم ہوا ضلع ملیر میں تجاوزات کیخلاف کاروائی ہوئی۔اگر پنجاب میں تجاوزات کیخلاف کاروائی ہوتی ہے تو اس تعریف کی جاتی ہے۔ سندھ میں تجاوزات کے خلاف کاروائی ہوتی ہے تو الزام تراشی کی جاتی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے استفسارکیایا یہ کارروائی حلیم عادل شیخ کے خلاف ہوئی ہے؟ کاروائی تو ان کے خلاف ہوئی جن کی لیز کینسل ہوچکی ہے۔ سرکاری زمینیں واگزار کرائی جائیں گی۔ حلیم عادل شیخ کو اس کارروائی کی تعریف کرنی چاہیئے۔

مرتضی وہاب نےکہا 15 مارچ سے کراچی کی اہم شاہراہوں پر پودے لگائیں جائیں گے۔ کڈنی ہل میں ایک لاکھ دس ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔ ماحول دوست معاشرے پر عمل کرانا چاہتے ہیں۔اس کام کو یقینی بنانے میں کردار ادا کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔