"راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یاسر شاہ کا اہم کردار ہوگا"
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے راولپنڈی ٹیسٹ میں جیت کیلئے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرحمان اور محمد خلیل نے کہا کہ پروٹیز کی دوسری اننگز میں یاسر شاہ کا کردار اہم ہوگا۔
سابق کرکٹرز کا پنڈی ٹیسٹ کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں فاف ڈوپلیسی اور کپتان کوئنٹن ڈی کوک کو جلد آؤٹ کرنے کا پلان تیار کرنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ آج راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو قومی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 129 رنز بناچکی تھی۔ پاکستان نے اب تک 200 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ ابھی 4 وکٹیں باقی ہیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے 272 رنز کے جواب میں 201 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ باووما 44 اور مولڈر 33 رنز بناکر نمایاں رہے تھے جبکہ پاکستان کے حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی تھی.

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔