کے ٹو سَر کرنے کی مہم کے دوران پہاڑوں کا بیٹا علی سدپارہ لاپتہ
اسکردو: پہاڑوں کا بیٹا علی سدپارہ لاپتہ ہوگیا، 30 گھنٹے گزر گئے علی سدپارہ اور انکی ٹیم کا کسی سے کوئی رابطہ نہ ہوسکا۔
ریسکیو مشن پر جانے والے پاک آرمی کے دونوں ہیلی کاپٹرز بھی 7 ہزار میٹر کی بلندی تک گئے اور پھر ناکام واپس لوٹ آئے، پوری قوم علی سدپارہ کی خیریت کیلئے دعا گو ہے۔
علی سدپارہ اور انکی ٹیم کہاں گئی؟ کوئی سراغ نہ ملا، اُن کا آخری رابطہ باٹل نیک سے 4 سے 6 بجے کے درمیان ہوا تھا۔ علی سدپارہ اور ٹیم نے اس دوران باٹل نیک کراس کی تھی۔
ذرائع کے مطابق علی سد پارہ نے باٹل نیک کراس کرکے اپنے بیٹے سے رابطہ کیا تھا لیکن اس کے بعد سے اُن کا کسی سے رابطہ نہ ہوسکا۔ آرمی کے دونوں ہیلی کاپٹرز ریکسیو مشن سے واپس آگئے، ہیلی کاپٹرز 7 ہزار میٹر بلندی تک گئے تھے۔
ریسکیو مشن کے دوران علی سدپارہ یا ان کی ٹیم کے کسی رکن کا کوئی نشان نہ ملا، آرمی ہیلی کاپٹرز کل پھر ریسکیو مشن پر روانہ ہوں گے۔ علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بیس کیمپ پہنچ چکے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔