'بھارت 9 لاکھ فوج لے آئے،کشمیری غلامی قبول نہیں کرینگے'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا نے کشمیریوں کے لوگوں سے ایک...
شائع 05 فروری 2021 11:32pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا نے کشمیریوں کے لوگوں سے ایک وعدہ کیا تھا، کشمیریوں سےجووعدہ کیاگیا تھا وہ پورا نہیں ہوا۔ بھارت9لاکھ فوج لے آئے لیکن کشمیری غلامی قبول نہیں کریں گے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شاندار استقبال پر شکریہ اداکرتاہوں،اقوام متحدہ نے اپنا حق ادانہیں کیا، کشمیرکےلوگ پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے، پاکستان کشمیریوں کوحق دیگاکہ آپ آزاد رہناچاہتےہیں یاپاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ساراپاکستان آج مقبوضہ کشمیرکےعوام کےساتھ کھڑا ہے، پوری مسلم دنیا مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا نے کشمیرکے لوگوں سے 1948 میں وعدہ کیاتھا، کشمیرکےلوگوں کو وہ حق دینا چاہیے جو اقوام متحدہ نے وعدہ کیا تھا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم ہورہے ہیں، مجھ میں جتنی بھی ہمت ہوئی،ہر فورم پرکشمیریوں کی آوازبلندکرتارہوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ سے3باربات کی کہ کشمیرکامسئلہ حل کریں، سفیر بن کر کشمیریوں کی آواز پوری دنیا میں بلند کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت9لاکھ فوج لے آئے لیکن کشمیری غلامی قبول نہیں کریں گے، جدوجہدآزادی کیلئےایک لاکھ سےزائدکشمیری قربانی دے چکے ہیں، نریندر مودی سے کہتاہوں طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پلواما کے پیچھے نہیں تھا، ڈس انفولیب کےذریعےپتاچلا کہ بھارت نے600جعلی اکاوَنٹ بنائےہوئےتھے، آر ایس ایس نے ہمیشہ اپنے ہی ملک کا نقصان کرایا، بھارت میں آج کسان احتجاج کررہے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے حالات سب کے سامنے ہیں، بھارت میں اقلیتیں اورکسان ڈرے ہوئے ہیں، آج پھرسےمودی سے کہتا ہوں کہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، بھارت سے کہتا ہوں آپ نہیں جیت سکتے، مودی سےکہتاہوں مسئلہ کشمیرہمارےساتھ ملکرحل کریں۔