'کشمیر کا سفیر کلبھوشن کا وکیل بن گیا'
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر کا سفیر کلبھوشن کا وکیل بن گیا،عمران ہمیں کہتے تھے این آر او نہیں دوںگا، لیکن کلبھوشن کو این آر او دینےکی کوشش کررہےہیں،
مظفرآباد میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جعلی، نااہل اورسلیکڈڈ نے کشمیر کی آزادی کوخطرے میں ڈال دیا۔ ان کا کہنا تھا ک ہمودی کو صرف منتخب نمائندہ ہی بےنقاب کرسکتا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا آزادکشمیرالیکشن سے پہلے عمران کو گھر بھیجیں گے،لانگ مارچ میں کشمیرسےبھی لوگ شریک ہوں گے
بلاول کا کہنا تھا کہ بھٹوشہیدنےکہاکشمیرکی آزادی کیلئےہزارسال بھی لڑیں گے بی بی شہیدنےکہاجہاں کشمیریوں کاپسینہ گرےگاہماراخون گرےگا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اورکشمیرکارشتہ3نسلوں کاہے، ہمارےملک پرنالائق کٹھ پتلی کومسلط کردیاگیا ہے، مودی کوجواب دینےکیلئےجمہوری پاکستان ضروری ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مودی کومنتخب نمائندہ ہی جواب دےسکتاہے، مودی کوجواب دینےکیلئےہمیں جمہوری وزیراعظم منتخب کرناہے، عمران خان کشمیرکےبجائےکلبھوشن کےسفیربن گئےہیں، عمران خان کلبھوشن کواین آراودینےکی کوشش کررہےہیں، بزدل وزیراعظم نےبھارتی پائلٹ کوچائےپلاکرچھوڑدیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کشمیرکےعوام کاسودانہیں ہونےدینگے، 26مارچ کو لانگ مارچ کاآغاز ہوگا، ملک کےہرکونےسےنکلیں گے، کشمیرمیں الیکشن سےپہلےعمران خان کوگھربھیج دینگے، آزادکشمیرمیں عوام اپنی اپنی پارٹیوں کومنتخب کریں گے،عوامی نمائندےعوام کےمسائل حل کرینگے، عمران خان اور مودی ایک پیج پر ہیں، مودی نےبھی بھارتی میڈیا پرپابندی لگائی ہوئی ہے، مودی بھی سیاسی مخالفین کو گرفتارکروارہاہے، تاریخی بےروزگاری اورغربت تبدیلی کی وجہ سےآئی۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔