'سیز فائر نہ ہوتا تو کشمیر فتح کرلیتے'

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ سیز فائر نہ ہوتا تو کشمیر فتح...
شائع 05 فروری 2021 07:35pm

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ سیز فائر نہ ہوتا تو کشمیر فتح کرلیتے۔

صدر مملکت عارف علوی نے آزاد کشمیر اسمبلی میں خطاب کیا اور کہا بھارت آگ سے کھیل رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستان متحد ہے۔

صدر پاکستان نے کہا کہ سیز فائر نہ ہوتا تو کشمیر فتح کرلیتے۔

دوسری جانب وزیراعظم نے بھی یوم یکجہتی کشمیر پر اظہار یکجہتی کی ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا نے کشمیریوں کے لوگوں سے ایک وعدہ کیا تھا، کشمیریوں سےجووعدہ کیاگیا تھا وہ پورا نہیں ہوا۔ بھارت9لاکھ فوج لے آئے لیکن کشمیری غلامی قبول نہیں کریں گے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شاندار استقبال پر شکریہ اداکرتاہوں،اقوام متحدہ نے اپنا حق ادانہیں کیا، کشمیرکےلوگ پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے، پاکستان کشمیریوں کوحق دیگاکہ آپ آزاد رہناچاہتےہیں یاپاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ساراپاکستان آج مقبوضہ کشمیرکےعوام کےساتھ کھڑا ہے، پوری مسلم دنیا مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔