راولپنڈی میں میچ کی وجہ سے راستے اور کاروبار بند، کمیشن مقرر
راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ نے راولپنڈی میں کرکٹ میچ کی وجہ سے راستے اور کاروباری مراکز بند کرنے کے متعلق کمیشن مقرر کردیا ہے، سماعت 10 فروری کیلئے ملتوی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کی وجہ سڑکیں، فوڈز اسٹریٹس اور دیگر کاروباری مراکز بند کرنے کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی، جس کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی۔
ملک صالح محمد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے میچ کی وجہ سے راستے اور کاروباری مراکز بند کردیئے ہیں، بنیادی انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے نمائندہ اور ایس پی راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے موقع کی صحیح صورتحال جاننے کیلئے صدر ہائی کورٹ بار ملک وحید انجم اور سیکریٹری جنرل راجہ فہیم الطاف کو کمیشن مقرر کر دیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔