بلدیاتی حلقہ بندیوں میں تاخیر ، چیف الیکشن کمشنر کا خط منظر عام پر

کمشنرسکندرسلطان راجہ کا وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھ دیا...
شائع 04 فروری 2021 11:29pm

کمشنرسکندرسلطان راجہ کا وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھ دیا اور کہا کہ مردم شماری کے حتمی نتائج کے اجراء کے لیے وزیراعظم کرادرادا کریں ۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کا وزیر اعظم عمران خان کے نام خط۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے مئی 2020 میں وزیر اعظم کوخط لکھا تھا۔

خط میں انہوں نے لکھا کہ مردم شماری کے حتمی نتائج کے اجراء کے لیے وزیراعظم کرادرادا کریں، حلقہ بندیوں کے لیے مردم شماری کے حتمی نتائج کا اجراء ضروری ہے، مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کیے جائیں تاکہ بلدیاتی حلقہ بندیاں کی جاسکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 218 اور 219 اور 140 کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانا الیکشن کمیش کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کے حتمی نتائج کے بغیر حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں،24 ویں آئینی ترمیم کے تحت عبوری رپورٹ پرحلقہ بندیاں کی گئیں تھیں ۔