'ڈھائی برس میں اپوزیشن کی ہرسازش ناکام ۔ ۔ ۔'
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈھائی برس کے دوران اپوزیشن کی ہر سازش ناکام رہی، حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان دوہزار تیئس تک پورے نہیں ہوں گے، کوئی ان کیلئے سڑکوں پر آنے کیلئے بھی تیار نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے۔عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گزر چکا ہے۔ سازشی عناصر پہلے اپنے دور کی لوٹ مار کا حساب دیں، ملک کو کنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے۔
وزیر اعلی نے مزید کہاکہ 31جنوری آئی اور گزر گئی، استعفے نہیں آئے اور نہ ہی آئیں گے- اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ یہ لوگ استعفے دینے کی بجائے اب سینیٹ کا الیکشن لڑنے کیلئے مرے جا رہے ہیں۔ یوم کشمیر کے حوالے سے
وزیر اعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، کوئی قوت پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتے کو ختم نہیں کر سکتی، اقوام عالم کو اب خواب غفلت سے بیدار ہونا پڑے گا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔