میانمار میں فیس بک پر عارضی پابندی عائد

میانمار میں اقتدار پر قبضہ کرنے والی فوجی قیادت نے ملک میں فیس ...
شائع 04 فروری 2021 09:19pm

میانمار میں اقتدار پر قبضہ کرنے والی فوجی قیادت نے ملک میں فیس بک پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن اداروں کو رواں ہفتے کے آخر تک سماجی رابطے کی ویب سائٹ تک رسائی منقطع کر دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ پیر کو فوجی بغاوت کے بعد فوج کے مخالفین نے فیس بک کے ذریعے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا تھا۔

اس دوران میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈالے میں تقریباً 20 مظاہرین نے زیر حراست سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس سوچی اور گرفتار کیے گئے کئی سابقہ حکومتی رہنماؤں سے متعلق ابھی تک کوئی براہ راست معلومات نہیں ہیں۔