پی ڈی ایم اجلاس، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ، مارچ میں لانگ مارچ کا اعلان

پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن میں ملکر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا پی...
اپ ڈیٹ 05 فروری 2021 12:01am

پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف چھبیس مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا ۔

پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن میں ملکر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا پی ڈی ایم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے تعاون کریں گی۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا، جس میں مریم نواز، بلاول بھٹو، محمود اچکزئی سمیت دیگر جماعتوں کی اعلیٰ قیادت موجود رہی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی،مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کو دھرنے میں تبدیل کرنے کی تجویز بھی دی ہے،تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بلاول بھٹو اپنی تجویز پر ڈٹ گئے، مریم نواز سمیت دیگر قائدین انہیں منانے کی کوشش کرتے رہے۔