'کشمیر کے عوام امن کے حق دار ۔ ۔ ۔'

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر اور خطے کے عوام...
شائع 04 فروری 2021 08:08pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر اور خطے کے عوام امن کے حقدار ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہورگیریژن کا دورہ کیا،آئی ایس پی آر کےمطابق دورے کے دوران آرمی چیف نےافسران سے خطاب میں پیشہ ورانہ امور، ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق د ورے کے دوران آرمی چیف نے لاہورگیریژن کےافسران سےخطاب کیا ، جس میں آرمی چیف نےپیشہ ورانہ امور،اندرونی و بیرونی سلامتی پربات کی۔ دورے کے دوران آرمی چیف نےامن کےوژن پراظہارخیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خطاب کے دوران آرمی چیف نےافسران کومقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال سےآگاہ کیا۔

آرمی چیف نےمسئلہ کشمیرکےمنصفانہ حل کےعزم کااظہارکیا،آرمی چیف نے مزید کہا کہ کشمیر اور خطے کے عوام امن کے حقدار ہیں۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ہائی برڈجنگ کےچیلنجزسےنمٹنےکےلئےتیارہیں۔