پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، 20 ...
شائع 04 فروری 2021 05:20pm

اسلام آباد: پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، 20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں این سی او سی نے 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آمد کی اجازت دے دی۔

پی ایس ایل سیزن سکس میں سیٹی بجے گی، اسٹیج سجے گا اور کھیل بھی جمے گا۔ کورونا وائرس کے باجود شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں چار چاند لگائیں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے نوید سنادی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ساڑھے 7 ہزار اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ساڑھے 5 ہزار فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔ تماشائیوں کو کوویڈ پروٹوکولز پرعمل کرنا ہوگا جبکہ پی سی بی سماجی فاصلے کی ہدایت پر عملدرآمد کروائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ٹکٹنگ پالیسی کا اعلان جلد کرے گا، پلے آف اور فائنل میں تعداد بڑھانے کے حوالے سے بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔