حکومت کی توجہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی تمام ترتوجہ...
شائع 04 فروری 2021 03:53pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی تمام ترتوجہ عام آدمی کوریلیف کی فراہمی پر مرکوزہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِ خزانہ، وزیرِ اقتصادی امور، گورنر سٹیٹ بنک اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کےم جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کاروباری برادری کی جانب سے معیشت کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کا بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے،کورونا کے باوجود کاروبار کرنے کلئے موافق فضاء میسر آئی ہے۔

اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

وزیرِ اعظم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کو برؤے کار لا کر نظام کی شفافیت اور کسانوں کے استحصال کے خاتمے کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے، غریب افراد سب سے زیادہ آٹے کی قیمتوں سے متاثر ہوتے ہیں،لہذا اس حوالے سے تمام تر ضروری انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ زیرغور تجاویز کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے تاکہ ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔