'فضل الرحمان پی ڈی ایم کی چھت سر پر لیکر نکلے،وہ زمین بوس ہو گئی'

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ مولانا...
شائع 03 فروری 2021 10:54pm

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جو پی ڈی ایم کی چھت سر پر لیکر نکلے تھے وہ زمین بوس ہو گئی ہے۔

لاہور میں تاجر برادری کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے شفاف الیکشن کیلئے شو آف ہینڈ کا جہاد جاری ہے، جو اس جہاد کو روکے گا وہ عوام میں بےنقاب ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ داود سلیمانی کا سافٹ وئیر اپڈیٹ ہو چکا ہے، وہ جلد وزیراعلی سے بغل گیر ہو رہے ہوں گے۔

وہ شریف خاندان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے بولیں کہ سرٹیفائیڈ چور کاروباری حضرات کاچہرہ استعمال کر کے اپنے اکاونٹ بھرتے رہے۔