پی ڈی ایم اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب
سابقہ وزیراعلی خیبر پختونخوا حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے حوالے سے حکومتی روئے سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں۔جس مقصد کے لیے پی ڈی ایم بنائی گئی تھی وہ حاصل ہورہا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابقہ وزیر اعلی خیبر پختون خوا امیر حیدر خان ہوتی کا اکوڑہ خٹک کے علاقے مصری بانڈہ میں سابقہ ایم این اے اور مسلم لیگ ن کے رہنماء سراج محمد خان کا عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی وجہ سے حکومت پر مسلسل دباو بڑھ رہا ہے۔پی ڈی ایم کا فیصلہ تھا کہ سینیٹ انتخابات سے پہلے مستعفی ہونگے۔ہم استعفے اس لیے نہیں دئیے کہ اگر ہم مستعفی بھی ہوجاتے تب بھی سینیٹ کے الیکشن ہوتے۔
انکا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے حوالے سے حکومتی روئے سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں بلکہ ہمیں تسلی ہے۔جس مقصد کے لیے پی ڈی ایم بنائی گئی تھی وہ حاصل ہورہا ہے۔
امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ ہمارے مستعفی ہونے کے بعد اگر سینیٹ الیکشن ہوتے تو اس میں حکومت کو واک اوور مل جاتا۔اور ہم کسی صورت حکومت کو واک اوور نہیں دینا چاہتے۔اب پی ڈی ایم کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ ہم سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گے۔کل پی ڈی ایم کا اہم اجلاس ہوگا،جس میں اگلہ لائحہ بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جس دن بنی اسی دن سے یہ آپشن بھی تھا کہ اسمبلی کے اندر بیٹھ کر حکومت کا خاتمہ کرے گے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔