جماعت اسلامی کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر
جماعت اسلامی کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار منعقد کیا گیا۔
خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے آزاد کشمیر کی طرح مقبوضہ کشمیر بھی جہاد سے ہی حاصل ہو گا، حکومت اور ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے، جنگ کے آپشن کو مد نظر رکھ کر ہی لائحہ عمل بنایا جائے، سینیٹر تاج حیدر، نہال ہاشمی اور فردوش شمیم نقوی سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر پوری قوم متحد ہے۔
ادارہ نور حق کراچی میں یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا موجودہ آزاد کشمیر بھی جہاد سے آزاد ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بھی جہاد سے آزاد ہو گا،، پانچ فروری کو کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی ریلی نکالے گی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا ہمیں کشمیریوں کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے،، اعتماد کا رشتہ بہت مضبوط ہوتا ہے، ہماری حکومت اور دفتر خارجہ اپنی زمہ داری پوری نہیں کریگا تو ہماری پوزیشن کمزور ہی رہے گی۔
سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر پوری قوم متحد ہے،قاضی حسین احمد مرحوم کی اپیل پر ملک میں 5فروری کو یم یکجہتی کشمیر منانے کا آغاز کیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا ہم فلسطین کو کھو چکے ہیں، بنگلہ دیش کھو چکے اب ہم کشمیر کو نہیں کھونا چاہتے۔
مولانا حافظ حسین احمد نے کہا امریکہ کشمیر کو کالونی بنانا چاہتا ہے، حکومت پاکستان سے درخواست ہے بارڈر کھول دے کشمیر کا واحد علاج جہاد ہے۔
سیمینار سے نعیم قریشی ایڈوکیٹ، مولانا عبدالکریم عابد، حلیم خان، اے ایچ خانزادہ، فہیم الدین شیخ، مولاناحافظ احمد علی، انیل سنگھ، ساجن جمن، پاسٹر ہیری کم اور دیگر مقرین نے بھی خطاب کیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔