ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کی مسلسل پانچویں فتح
ابوظہبی: ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کا دھمال جاری، ٹیم نے مسلسل پانچواں میچ جیت لیا اور ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ ٹائیگرز نے قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قلندرز نے کپتان سہیل اختر کے ناقابل شکست 49 رنز کی بدولت بورڈ پر 105 رنز کا ہدف سجایا۔ بین ڈنک نے بھی 31 رنز اسکور کئے جبکہ بنگلہ ٹائیگرز کے جارج گارٹون، قیس احمد اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ ٹائیگرز ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہے اور مقرررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 97 رنز بناسکے۔ ٹام مورس 39 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ سہیل تنویر اور محمد زاہد نے دو دو اور کرس جارڈن اور احمد دانیال نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔