سینیٹرز بننے کے خواہشمند،فہرست وزیراعظم کے حوالے
وزیراعظم عمران خان کو سینیٹر بننے کے خواہشمند افراد کی فہرست دے...
وزیراعظم عمران خان کو سینیٹر بننے کے خواہشمند افراد کی فہرست دے دی گئی۔
تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ میں وزیراعظم عمران خان کو سینیٹرز بننے کے خواہشمند افراد کی لسٹ پیش کردی گئی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے لیے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں سینیٹ الیکشن کےلئے متوقع امیدواروں پر غور کیا گیا،زرائع کے مطابق وزیراعظم کو سینیٹرز بننے کے خواہشمند افراد کی لسٹ پیش کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے لیے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات میں پیسہ کا استعمال نہ ہو۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔