راشد نسیم نے بھارت سے ایک اور ورلڈ ریکارڈ چھین لیا

کراچی: پاکستان کے مارشل آرٹس ایتھلیٹ راشد نسیم نے بھارت سے ایک...
شائع 03 فروری 2021 04:49pm

کراچی: پاکستان کے مارشل آرٹس ایتھلیٹ راشد نسیم نے بھارت سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق راشد نسیم نے 3 منٹ میں 10 کلو وزن کے ساتھ 159 مارشل آرٹس ککس مارنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے نارایان کے پاس تھا جنہوں نے 138 بار ٹارگٹ کو ہٹ کیا تھا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ریکارڈ کی تصدیق کردی۔ راشد نسیم کے کیرئیر کا یہ 64 واں عالمی ریکارڈ ہے۔