دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان
راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔ کپتان بابر اعظم کہتے ہیں پروٹیز کو آسان نہیں لے رہے، وہ کم بیک کرسکتے ہیں۔
کراچی ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے فتح کے بعد شاہینوں کے حوصلے بلند ہیں اور اب راولپنڈی ٹیسٹ کے ساتھ کلین سوئپ پر نظریں جمالیں۔
پنڈی اسٹیڈیم میں لائیو ایکشن صبح 10 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر جھپٹنے کی تیاری کرلی، پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھی 17 رکنی اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔
ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے کامیابی پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں سے پانچویں نمبر پر پہنچا دے گی جبکہ دوسرا ٹیسٹ ڈرا یا ہارنے کی صورت میں چھٹی پوزیشن پر اکتفا کرنا ہوگا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔