سندھ: میٹرک اور انٹر کے امتحانات، نیا طریقہ کار طے
سندھ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات منعقد کرانے کاطریقہ کار مرتب کر لیا گیا، امتحان کا دورانیہ تین گھنٹے سے کم کرکے دو گھنٹے کردیاگیا۔
سندھ بھر میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا طریقہ طے کرلیاگیا۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا دورانیہ کم کر دیا گیا تحریری امتحان کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا۔
معروضی سوالات کا دورانیہ 30 منٹ جبکہ ڈیڑھ گھنٹے میں طویل اور مختصر سوالات کے جوابات لکھنے کی مہلت دی جائے گی۔
میٹرک,انٹرمیڈیٹ کے تحریری امتحانات کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہےتحریری امتحان معروضی سوالات,طویل اور مختصر سوالات پر مشتمل ہوگا۔
تحریری امتحان میں معروضی سوالات 50 فیصد,مختصرسوالات 30 فیصد جبکہ طویل سوالات 20 فیصد کے ہونگے۔
گذشتہ امتحانی سال کورونا وباء کے باعث تمام طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ کیاگیاتھا، رواں سال امتحانات لازمی قرار دئیے گئے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔