اسلام آباد حادثہ، تاحال کشمالہ طارق کا بیٹا گرفتار نہ ہوسکا

اسلام آباد میں کشمالہ طارق کے شوہراوربیٹے کی گاڑیوں کےقافلے...
شائع 02 فروری 2021 10:58pm

اسلام آباد میں کشمالہ طارق کے شوہراوربیٹے کی گاڑیوں کےقافلے نےچارافراد کی جاں لے لی ۔

واقعے میں زخمی ہونے والے شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج ،کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان ایف آئی آرمیں نامزد کیا گیا ہے ،تاہم گرفتاری تاحال ممکن نہ ہوسکی۔

کشمالہ طارق نے کہا کہ خاوند اور بیٹے پر لگنے والے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ بیٹا گاڑی نہیں چلا رہا تھا ۔ صورتحال کو واضح کرنے کے لیے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج دیکھی جائے ۔

جی الیون اسلام آباد میں تیزرفتارچارگاڑیوں کے قافلےنے سگنل توڑا اور کھڑی گاڑی اورموٹرسائیکل پرچڑھ دوڑیں۔ مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے انیس ، فیصل ،حیدراور فاروق موقع پر جاں بحق ۔

نوجوان اے این ایف کا ٹیسٹ دینے اسلام آباد آئے تھے ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ زخمی شہری کی مدعیت میں درج کیا جس میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ ڈرائیور فیاض گرفتار تاہم ازلان کی گرفتاری تاحال نہیں ہوسکی ۔ سواردیگرافراد کا میڈیکل بھی نہیں کرایا ۔

انسداد ہراسیت محتسب کشمالہ طارق نے واقعے سے متعلق پریس کانفرنس میں شوہر اور بیٹے پر لگنے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا کوئی قافلہ نہیں تھا ہم دو گاڑیوں میں لااہور سے آرہے تھے۔ گاڑی انکا بیٹا نہیں چلا رہا تھا ۔

کشمالہ طارق نے کہا کہ مرنے والوں کی جگہ ہم بھی ہو سکتے تھے۔ چار قیمتی جانیں چلی گئیں میں نے ان کے لیے بہت دعائیں کیں۔