آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت دائر
آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔
جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دورکنی بنچ کل حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔
درخواست ضمانت میں چئیرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں گیارہ جون دوہزار انیس کو گرفتار کیا، ریفرنس گرفتاری کے چودہ ماہ جبکہ فرد جرم گرفتاری کے سولہ ماہ بعد عائد کی گئی۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیب کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سولہ ملزمان میں سے گیارہ کا ٹراِئل ہورہا ہے۔ تمام ملزمان کے اپنے اپنے وکلاء ہیں جس کی وجہ سے ٹرائل جلد ختم ہونے کا امکان نہیں ہے۔کسی ملزم کو عرصہ دراز تک گرفتار رکھنا ٹرائل سے پہلے سزا دینے کے مترادف ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔