'منتخب نمائندوں کیلئے لائحہ عمل تیار'
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کے مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا، ترقیاتی سکیموں پر مشاورت سے عمل ہوگا۔ نئے پاکستان میں پنجاب ترقی کے سفر میں سبقت لے گا۔ اپوزیشن 2023 تک صبر کرے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی استعفی پالیٹکس بری طرح ناکام رہی، اب ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی۔ عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی لائیو سٹاک پالیسی تیار کرلی گئی ہے جسے جلد کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ویٹرنری کلینکس کی نگرانی کیلئے پنجاب ویٹرنری ہیلتھ کیئر کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے ہاؤس جاب بھی شروع کی جائے گی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔