ق لیگ نے مارچ میں حکومت گرانے کا وعدہ کیا تھا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ق لیگ کے...
شائع 02 فروری 2021 09:28pm

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ق لیگ کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ق لیگ نے اُن سے مارچ میں حکومت گرانے کا وعدہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آج نیوز کے پروگرام "فیصلہ آپ کا" میں اینکر عاصمہ شیرازی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اپنی ہی اتحادی حکومت کو مارچ کے مہینے میں گرانے کیلئے ق لیگ نے اُن سے وعدہ کیا تھا لیکن دھوکا دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ق لیگ اعتماد کے قابل نہیں رہی، مسلم لیگ ق کسی کیلئے استعمال ہوئی ہے۔ مولانا نے مزید کیا کہا، ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ سخت فیصلوں کا وقت آچکا ہے، کوئی ڈیل نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کا تجربہ اچھا نہیں رہا، پیپلز پارٹی ہمیں تمام فورم پر مطمئن کرے۔ میرے نزدیک تحریک عدم اعتماد ایک کمزور آپشن ہے۔