کینگروز کا دورہ جنوبی افریقہ ملتوی، کیویز کیلئے بڑی خوشخبری

میلبرن: کورونا کے کھیلوں پر وار جاری، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ...
شائع 02 فروری 2021 08:36pm

میلبرن: کورونا کے کھیلوں پر وار جاری، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ ملتوی کردیا گیا، کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کوویڈ نائنٹین کی وجہ سے ان کے پاس دورہ ملتوی کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق کینگروز کا دورہ جنوبی افریقہ ملتوی ہوگیا، آسٹریلوی ٹیم کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے مارچ میں پروٹیز کے دیس جانا تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں اب تک 14 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 44 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کا دورہ ملتوی ہونے کے بعد نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، جون میں لارڈز کے میدان پر کھیلے جانے والے فائنل کی دوسری ٹیم انگلینڈ یا بھارت ہوگی، جبکہ آسٹریلیا کی فائنل میں رسائی کے انتہائی کم امکانات ہیں۔