'پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی'

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کےغبارے سے...
شائع 02 فروری 2021 08:07pm

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کےغبارے سے ہوانکل چکی ہے، پی ڈی ایم ڈیڈ لائن گزر چکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کےغبارے سے ہوانکل چکی ہے، پی ڈی ایم ڈیڈ لائن گزر چکی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی اگلی ڈیڈ لائن اب 31 فروری ہوگی، بلاول کس منہ سےجواب مانگ رہا ہوں؟

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر ہوتا ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وفاق میں تو پیپلزپارٹی کے بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی اراکین اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی کتنی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین اپوزیشن والے ہیں، ہم تو سینیٹ میں اوپن بیلٹ کا اعلان کرچکے ہی۔ اگر یہ بات ہے تو آپ اپنی خیر منائیں، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ایک کال کریں تو پورے سندھ اسمبلی ادہر ہوجائے گی، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ اس وقت ڈبل شاہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعلی کے صوبے میں فرنٹ میں کام کررہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اومنی تو ڈبل شاہ کے سامنے کچھ بھی نہیں۔ تیرہ سال سے خزانے کی کنجی ڈبل شاہ کے پاس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کرپٹ کوئی شخص ہے تو مراد علی شاہ ہیں، مراد علی شاہ ایسے دھمکیاں دیتے ہیں جیسے دودھ کے دہلے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ جلد سندھ حکومت کے تمام محکموں کا وائٹ پیپر جاری کریں گے، وزیر اعلی غیر آئینی کام کرتے رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کے بہنوئی اعجاز شاہ 1999 میں کرپشن کرکے ملک سے بھاگ گئے، جب پیپلزپارٹی کی 2008 میں حکومت آئی تو انہیں تمام مراعات کیساتھ بحال کیا گیا۔