'بتاتے ہیں، استعفے کیا ہوتے ہیں'

لیگی رہنما مریم نواز نے ٹوئٹ کیا ہے کہ بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے...
شائع 02 فروری 2021 08:00pm

لیگی رہنما مریم نواز نے ٹوئٹ کیا ہے کہ بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں، تھوڑا صبر تو کرو!

ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ہمارے استعفے"ایمانداربندے" جیسے نہیں ہوں گے کہ سپیکربلائے توغائب ہوجاؤ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سڑک پرکھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو۔ پھر اُسی اسمبلی میں آبیٹھو۔

مریم نواز کا ٹوئٹ نے مزید کہا کہ سال بھر کی غیر حاضری کی تنخواہیں اور الاؤنسز بھی وصول کرلو۔