نیب کیس، خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر، عدالت سے رجوع
نیب کیس میں گرفتار سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کےپروڈکشن آرڈر کے حصول کے لیے ن لیگ کے رہنما رانا تنویر حسین نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کل سماعت کریں گے۔
نیب کیس میں گرفتارسابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کے حصول کے لیے ن لیگ کے رہنما رانا تنویر حسین نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کل سماعت کریں گے ۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں سپیکر اورسیکرٹری قومی اسمبلی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے بزنس قوانین کی شق 108 کے تحت پروڈکشن جاری کرنا سپیکر کا استحقاق ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی قابل ضمانت جرم میں پروڈکشن آرڈر جاری کرسکتا ہے۔
سیکرٹری قومی اسمبلی کو کہا لیکن پروڈکشن آرڈرز نہیں بھجوائے گئے، سیکرٹری قومی اسمبلی اور اسپیکر کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔