راولپنڈی ٹیسٹ: فاسٹ بولر تابش خان کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان

راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 4 فروری سے شروع ...
شائع 02 فروری 2021 07:38pm

راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 4 فروری سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں فاسٹ بولر تابش خان کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کیلئے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے ٹریننگ کی، تین گھنٹے پر مشتمل پریکٹس سیشن میں فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ ڈرلز بھی ہوئیں جبکہ بیٹسمینوں اور بولرز نے نیٹس پر بھرپور جان ماری۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو 2 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔