دودھ کی قیمت میں اضافے کا نوٹس، کارروائی کا حکم
کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت میں غیرقانونی اضافہ کی شکایت کا ...
کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت میں غیرقانونی اضافہ کی شکایت کا نوٹس لے لیا ۔ از خود دودھ کی قیمت میں اضافہ کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
کمشنر نے دودھ فروشوں کوتنبیہ کر نے کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کر دئے ہیں۔
کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز متعلقہ دودھ فروشوں کے رہنماﺅں کے ساتھ اجلاس کریں، انھیں آگاہ کریں کہ آگاہ کریں کہ دودھ کی قیمت میں ازخود اضافہ غیر قانونی ہے ۔
دودھ کی قیمت مقرر کر نے کا اختیار کراچی انتظامیہ کا ہے ۔ دودھ کی از خود قیمت میں اضافہ کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔