'ہم عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں، رعب کیلئے نہیں'

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےاسلام...
شائع 02 فروری 2021 07:27pm

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےاسلام آباد حادثےکانوٹس لیا،وزیراعظم نےوزراء کی سیکورٹی اورپروٹوکول کی مذمت کی، ہم عوام کی خدمت کیلئےآئےہیں،رعب اوردبدبےکیلئےنہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ سیکیورٹی اورپروٹوکول سےخوف پھیلتا ہے،شبلی فراز نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا کےخلاف بھی مہم جاری ہے، ریلوےکی زمین کوواہ گزار کرنےکیلئےوزیرریلوےکام کررہےہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کوسرکاری زمین واہ گزارکرانےکی ہدایت کی ہے، ماضی میں کمزور کی زمین پرقبضہ کرلیاجاتاتھا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ قبضےسےلوگوں میں عدم تحفظ پیدا ہوتا ہے، بیرون ملک آباد پاکستانیوں کی زمینوں پربھی قبضہ ہوجاتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اثاثوں کی حفاظت ہمارا فرض ہے، حکومت گھربناکرنہیں دےگی،حکومت سہولت کاری کرےگی، نقشےاوردیگرمعاملات میں حکومت سہولت کاری کرےگی۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ غریب طبقےکیلئے حکومت نےبینکوں سےبات کی ہے، بینک گھر کیلئے کم شرح سود پرقرضے فراہم کریں گے، تعمیرات کےشعبےکیلئےسرکاری اجازت نامےکوآسان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کم آمدن والےافراد بھی اپنا گھر بناسکیں گے، ملک میں ہاؤسنگ انڈسٹری متحرک ہوگئی ہے، ہاؤسنگ انڈسٹری کےچلنےکااثرپورےملک پرہوگا۔