کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز

وزیراعظم عمران خان کورونا ویکسینیشن مہم کا آغازکردیا۔...
شائع 02 فروری 2021 07:24pm

وزیراعظم عمران خان کورونا ویکسینیشن مہم کا آغازکردیا۔

پہلےمرحلےمیں ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکولگائی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 5لاکھ ویکسین دینےپرچین کاشکریہ اداکرتاہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سب سےپہلےہیلتھ ورکرزکوویکسین لگائیں گے، تمام صوبوں میں ویکسین کی منصفانہ تقسیم ہوگی، عوام ایس اوپیزپرعملدرآمد کرے،ماسک ضرورپہنیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماسک کی وجہ سےکورونا نہیں پھیل پاتا، پاکستان میں کوروناکیسز کاگراف نیچےآرہاہے، امریکا میں کوروناسے4لاکھ سےزائد اموات ہوچکی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام احتیاط کرےگی تو ہم سب کچھ کھول دیں گے۔