سپریم کورٹ: بلدیاتی الیکشن، صوبائی حکومتوں کو نوٹس

سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر سندھ، بلوچستان اور...
شائع 01 فروری 2021 11:06pm

سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر سندھ، بلوچستان اور پنجاب حکومتوں کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے کہا خیبرپختونخوا اور وفاق کو پہلے ہی نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں، حکمنامے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب میں مقامی حکومتیں وقت سے پہلے تحلیل کی گئیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے مقامی حکومتوں کی تحلیل غیرقانونی قرار دی۔

الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے عدالت نے الیکشن کمیشن اور خیبرپختونخوا حکومت کو پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ۔