چترال : ہندوکش سنو فیسٹیول کی تقریبات اختتام پذیر
چترال میں ہندوکش سنو فیسٹیول رنگارنگ تقریبات کے ساتھ اختتام...
چترال میں ہندوکش سنو فیسٹیول رنگارنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔فیسٹیول میں ملکی اور غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں شریک ہوۓ ۔
وادی چترال میں تین روزہ ہندوکش سنو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تو بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے وادی مڈلگشت کا رخ کیا۔
فیسٹیول میں سنو سکی سنو ہاکی سنوبورڈنگ کے مقابلے ہوۓ برف پوش میدان میں کیلاش ڈانس نے سیاحوں کی لہو گرما دیا۔
قدرتی حسن سے مالا مال اس وادی میں محکمہ سیاحت نے ہندوکش سنو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تو گیمز کے ساتھ ساتھ میوزیل شو نے فیسٹیول کو چار چاند لگا دیٸے۔ فیسٹیول کے اختتام میں کینڈین ہاٸی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر چترال نےکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔