'پی ٹی آئی کے 25 اراکین سے رابطے ہیں ' پی پی پی رہنما
پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے تحریک انصاف کے 25 اراکین قومی اسمبلی ان سے رابطے میں ہیں، اگر سلیکٹرز ہاتھ ہٹالیں تو پی ٹی آئی موجود ہی باقی نہیں رہے گا۔
کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ براڈشیٹ عمران خان کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے عمران خان کی حکومت کو چارٹر آف اکانومی کی پیشکش کی مگر حزب اختلاف کا مزاق اڑایا گیا،وزیراعظم عمران خان اراکان اسمبلی کی خرید و فروخت کے خلاف بولے لیکن خود 50 کروڑ روپے رشوت دے ہیں۔
اس موقع پر شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں عمران خان کو سلیکٹڈ کہنے کا شوق نہیں لیکن جس آدمی کو ملک کے حالات ٹی وی یا بیوی سے پتہ چلے اسے اور کیا کہا جاسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 4 فروری کو پی ڈی ایم قیادت کا اجلاس ہے، جسمیں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔