ایل پی جی کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافہ

حکومت نے پیٹرول مہنگا کرکرنے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی دس...
شائع 01 فروری 2021 09:57pm

حکومت نے پیٹرول مہنگا کرکرنے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی دس روپے بڑھا دیے۔

وزیراعظم صاحب۔ عوام کیوں نہ گھبرائیں؟ پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیاگیا۔

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے37 پیسے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا، فی کلو ایل پی جی اب 148 روپےمیں ملے گی۔

نئی قیمت کے تحت گھریلوسلنڈر کی قیمت اب ایک ہزار863 روپے ہوگئی ہےجبکہ کمرشل سلنڈر7ہزار168روپے میں فل ہوگا۔