گجرنالہ کے اطراف قائم تجاویزات کیخلاف آپریشن کی منظوری
وزیراعلیٰ سندھ نے3فروری سےگجر نالہ کے اطراف قائم تجاویزات کے خلاف آپریشن کی منظوری دے دی۔ لٹ ڈیم کے مقام پر نیا ڈیم تعمیر کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکراچی پروینشل کوآرڈینیشن اینڈ امپلیمنٹیشن کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کرتےہوئےشہری انتظامیہ کوہدایت کی کہ گجرنالے کے اطراف انسداد تجاویزات کی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔
انہوں نےانتظامیہ کوہدایت کی کہ اربن فلڈنگ سے تحفظ کےلئےسعدی ٹاون سےلٹ ڈیم تک نیاریزورائربنایاجائےتاکہ بارش کےپانی کو بھی محفوظ کیاجاسکے اور ملیر میں زیر زمین پانی کی سطح بھی دوبارہ بلند کی جاسکے۔
کمشنرکراچی نےگجرنالہ کے حوالے سےاجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 3 ہزار 9 سو57 اسٹریکچرکی نشاندہی کرلی گئی ہےاور نالے کے دوران اطراف 12 کلو میٹر سے زائد کے علاقہ کلیئر کرایا جائے گا تاکہ نالے کے دونوں اطراف سڑک تعمیر کی جاسکے۔
وزیراعلیٰ نےایڈمنسٹریٹر لئیق احمد اور کمشنرنوید شیخ کو ہدایت کی کہ3فروری سے مرحلہ وار کارروائی کا آغاز کیا جائےاورپہلے غیرمستقل تجاویزات کےخلاف ایکشن لیا جائے۔
دوسرے مرحلے میں 14 فروری سے بھرپور کارروائی کرکے تجاویزات کا خاتمہ کیا جائے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔