سابق رکن سندھ اسمبلی فریحہ رزاق کی تیسری برسی منائی جارہی ہے
خواتین کےحقوق کےلئےآوازبلندکرنےوالی پہلی خاتون اورسابق رکن...
خواتین کےحقوق کےلئےآوازبلندکرنےوالی پہلی خاتون اورسابق رکن سندھ اسمبلی فریحہ رزاق کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے۔سیاست،ادب، صحافت اور سماجی رہنمافریحہ رزاق 1956 میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیدا ہوئیں۔
فریحہ رزاق نے ایوان کے اندر اور ایوان کے باہر خواتین کے حقوق کےلئے بھرپورآواز اٹھائی۔
فریحہ ادریس نے امریکا سے صحافت میں اعلی ڈگری حاصل کی۔انہیں سنہ2000میں لورینزو ناتالی پرائز آف جرنلزم سے نوازا گیا۔
فریحہ رزاق کو انکی خدمات پر تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
فریحہ رزاق اپنی زندگی میں جہاں عورتوں کے حقوق کےلئے آوازاٹھاتی رہیں۔وہیں سیاست ادب اور صحافت میں بھی اپنی خدمات انجام دیں۔
فریحہ رزاق یکم فروری 2018 کو اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔