'حکومت کو سینیٹ الیکشن میں اپنی شکست نظر آرہی ہے'

پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا ہے کہ سلیکٹڈ...
شائع 01 فروری 2021 12:38am

پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم پی ڈی ایم کی ڈیڈلائن پر استعفیٰ دینے میں ناکام رہے ہیں۔پی ڈی ایم نے ناجائز حکومت کو عزت سے جانے کا موقع دیا تھا، اب آئندہ اجلاس میں عدم اعتماد تحریک اور لانگ مارچ پرمشاورت ہوگی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا حکومت کو سینیٹ الیکشن میں اپنی شکست نظر آرہی ہے۔جبھی یہ رولز تبدیل کرکے سینیٹ الیکشن چوری کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے بھی کہا کہ وہ سیاسی جنگ کا حصہ بن کر خود کو متنازع نہ بنائے۔اسٹیبلشمنٹ سیاسی جنگ کو سیاستدانوں پر ہی چھوڑ دے۔