'اسامہ بن لادن کی نوازشریف سے ملاقات رہی'
سینئر سیاستدان عابدہ حسین کہتی ہیں اسامہ بن لادن کاپاکستان آناجاناتھا۔اسامہ بن لادن کی نوازشریف سےملاقات رہی۔
آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف اوراسامہ بن لادن کی لین دین کاعلم نہیں۔امریکاہماری جوہری پروگرام کےخلاف تھا۔
پیپلزپارٹی رہنماناصرشاہ کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم ہےاورحکومت سےچھٹکارےتک رہےگی۔پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کےاپنےبیانیےہیں۔حکومت سےجان چھڑانے میں سب متفق ہیں۔تمام ارکان نےقائدین کےپاس استعفےجمع کروادیئےہیں۔فیصلےکےبعداستعفےدےدیئےجائیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہاجلدموجودہ حکومت سےنجات حاصل کرلیں گے۔کہیں کوئی بات ہوئی ہےجس پرمولاناکارویہ تبدیل ہوا۔مولاناکے رویے میں نرمی آناحکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے مزید کہاہمارےلئےسب سےاہم عوام اورادارےہیں۔ادارےمستحکم ہیں ،توملک کو کوکچھ نہیں ہوگا۔
پی ٹی آئی کے رکن پارلیمنٹ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم پورےپاکستان سےمسترد ہوچکی ہے۔الیکشن 2023 میں ہوگا،عمران خان دوبارہ منتخب ہونگے۔ آزادکشمیرمیں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔2023میں سندھ کےوزارت اعلیٰ کےلئےبندہ ڈھونڈرہےہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔