شبلی فراز سے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماوں کی شکایات کے انبار
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماوں نے ملاقات میں شکایات کے انبار لگادیئے۔
وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اورضلعی صدورنے ملاقات کی ۔
ذرائع کا کہنا ہے ارکان نے شبلی فراز کے سامنے بھی شکایات کے انبار لگادیئے ۔ ترقیاتی فنڈز نا ملنے ۔ لوگوں کے بے روزگارہونے کی شکایات کیں ۔ جو کام کرنا چاہیے تھے وہ نہیں کرپارہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے شبلی فراز ایک ایم پی اے کے شکوے سن کرمسکراتے رہے، کوئی حوالہ افزا جواب نا دے سکے ۔
ارکان اسمبلی اورضلعی صدور نے شبلی فراز سے مزید کہا کہ ایم این ایزکوملنے والے فنڈز سے بھی ترقیاتی کام نا ہونے کے برابر ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہی حال رہا تو آئندہ الیکشن میں 18 ویں ترمیم کا بتاکر ووٹ مانگیں گے۔
خاتون ایم پی اے فضا ذیشان نے کہا کہ جوکام کرنا چاہیے تھے وہ نہیں کرپارہے۔
ایم پی اے شہزاد قریشی نے نجی ریڈیو اسٹیشنز کی بندش کا معاملہ اٹھایا۔ ریڈیو اسٹیشنز کی بندش سے لوگ بے روزگار ہورہی ہیں، یہ وزارت اطلاعات کا معاملہ ہے اس پرکوئی مثبت قدم اٹھائیں۔
اس موقعے پر شبلی فراز کی ایک ہفتے میں کاروائی کی یقین دہائی کروائی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔