ٹی ٹین لیگ: قلندرز نے دوسرے میچ میں بھی باآسانی فتح سمیٹ لی

ابوظہبی: ٹی ٹین لیگ میں قلندرز نے اپنے دوسرے میچ میں بھی ٹیم...
شائع 30 جنوری 2021 10:21pm

ابوظہبی: ٹی ٹین لیگ میں قلندرز نے اپنے دوسرے میچ میں بھی ٹیم ابوظہبی کیخلاف باآسانی 9 وکٹوں سے فتح سمیٹ لی۔

تفصیلات کے مطابق قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے ٹیم ابوظہبی کو بیٹنگ کی دعوت دی اور انہوں نے مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز اسکور کئے۔

ابوظہبی کے جو کلارک نے 34، پال اسٹرلنگ نے 29 اور بین ڈکٹ نے 15 رنز بنائے جبکہ قلندرز کے اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی نے اپنے پہلے ہی میچ میں 16 رنز کے عوض 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں قلندرز نے شرجیل خان اور کپتان سہیل اختر کے ناقابل شکست 40 اور 27 رنز کی بدولت 8 اعشاریہ 2 اوورز میں ہی ہدف کو پورا کرلیا۔ ٹام بینٹن نے بھی 30 رنز کا حصہ ڈالا۔

بوم بوم آفریدی میچ کے ہیرو قرار پائے۔