'قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی اراضی پر غریبوں کیلئے مکانات تعمیر کئے جائینگے'
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کہتےہیں پنجاب کے مختلف حصوں میں قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی اراضی پرغریبوں کےلئےمکانات تعمیر کئے جائیں گے۔
انہوں نےلاہورمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لاہور اور دوسرے شہروں میں قبضہ مافیا سے خالی کرائی گئی اربوں روپے مالیت کی زمین پر گھروں کی تعمیر کیلئے غریبوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرے گی۔
شہباز گل نے کہا کہ حکومت صرف قبضہ مافیا کے نہیں بلکہ ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے بھی خلاف ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سیاست میں مالی لین دین کے خلاف ہیں اور وہ سرکار ی خزانے میں لوث مار کرنے والوں اور بدعنوان عناصر کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
معاون خصوصی نےکہاکہ حکومت کوسینیٹ انتخابات کے شیڈول میں عدالت عظمیٰ سے ریلیف ملنے کی توقع ہے.دوسری صورت میں وہ قومی اسمبلی میں ترمیم پیش کرے گی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی موجودہ وزیر کے خلاف اب تک بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں لگا۔
انہوں نے کہاکہ سٹاک ایکسچینج گزشتہ تیرہ برسوں میں بلند ترین سطح پر پہنچی۔
شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم نے بدعنوان سیاسی اشرافیہ کی گرفتاری کیلئے مشکل راہ اختیار کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم بدعنوان سیاستدانوں کو این آر او کی اجازت دیں تو حزب اختلاف کی جماعتیں ان کا خیر مقدم کرینگی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔