ڈینیئل پرل قتل کیس، وفاقی حکومت کا فریق بننے کا فیصلہ

امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس میں سندھ حکومت کی جانب سے...
شائع 30 جنوری 2021 09:38pm

امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس میں سندھ حکومت کی جانب سے نظرثانی درخواست میں وفاقی حکومت نے بھی فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ۔

اٹارنی جنرل آفس کے ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت سپریم کورٹ سے لارجر بینچ بنانے کیلیے بھی درخواست کرے گی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلیے تمام قانونی راستے اپنائے گی۔

ڈینیئل پرل قتل کیس میں وفاقی حکومت اپیل میں فریق بنے گیم، حکومت جلدسپریم کورٹ میں درخواست دائر کریگی،اٹارنی جنرل کےترجمان کابیان سامنےآگیا۔